انیل امبانی کیخلاف نیا کیس درج

   

نئی دہلی، 8 مارچ (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی شکایت پر ریلائنس کمیونیکیشن کے سربراہ انل امبانی کے خلاف 1,085 کروڑ روپے کے قرض فراڈ اور مجرمانہ سازش کا ایک تازہ معاملہ درج کیا ہے ۔ یہ کارروائی پی این بی کے چیف مینیجر سنتوش کرشنا اناوارپو کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔یواین آئی کے پاس موجود اس ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق، اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ سال 2013 سے 2017 کے درمیان، انل امبانی اور ریلائنس کمیونیکیشن کے اس وقت کے عہدیداروں نے مبینہ طور پر پی این بی کے ساتھ 1,085 کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔ بینک کا الزام ہے کہ ریلائنس کمیونیکیشن نے یہ قرض واپس نہ کرنے کی نیت سے حاصل کیا۔ پی این بی نے دعویٰ کیا کہ کمپنی نے بینک سے حاصل کردہ فنڈز کو جان بوجھ کر دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیا۔
یہ دھوکہ دہی اور اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی کے مترادف ہے ۔