انیل امبانی گروپ نے 35,400 کروڑ کا قرض ادا کردیا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔11 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) قرض کے بوجھ سے دوچار ریلائینس گروپ کے چیرمین انیل امبانی نے آج کہاکہ اُن کے گروپ نے گزشتہ 14 ماہ کے دوران 35,400 کروڑ روپئے کا قرض واپس ادا کردیا ہے ۔ اُنھوں نے بتایا کہ یہ بازادائیگی اثاثہ جات کی فروخت کے ذریعہ کی گئی ۔ اس گروپ پر ایک لاکھ کروڑ کا قرض ہے جو مختلف قرض دہندگان کو واجب الادا ہے ۔ انیل امبانی نے اعتماد ظاہر کیا کہ اُن کا گروپ مزید اثاثوں کی فروخت کے ذریعہ اپنے قرض کی بازادائیگی کی ذمہ داری جلد ہی پوری کرے گا ۔ ریلائینس گروپ کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ گروپ کی 7 مسلمہ کمپنیوں کے شیئرس میں بھاری گراوٹ آئی ہے ۔ یہ کمپنیاں رواں سال جنوری سے زائد از 65% قدر کھوچکی ہیں۔