انیل دیشمکھ کی عرضی سپریم کورٹ میں مسترد

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : حکومت مہاراشٹرا اور اس کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو جھٹکا لگا جب سپریم کورٹ نے ان کی عرضیوں کو خارج کردیا ۔ انہوں نے بمبئی ہائیکورٹ کے حکم نامہ کو چیلنج کیا تھا جس میں سابق پولیس کمشنر ممبئی پرم بیر سنگھ کی جانب سے دیشمکھ کے خلاف عائد کرپشن کے سنگین الزامات کی سی بی آئی انکوائری کی ہدایت دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ الزامات سنگین ہیں۔ اس لئے ابتدائی انکوائری کرانا غلط نہیں۔ دریں اثناء سی بی آئی نے اپنا کام شروع بھی کردیا ہے۔