ممبئی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کو یہاں پی ایم ایل اے عدالت میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کو لیگل بنانے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی۔اس معاملے میں دیشمکھ کے خلاف یہ دوسری چارج شیٹ ہے ۔اس سے قبل اگست میں دیشمکھ کے پرسنل سکریٹری سنجیو پلانڈے ، پرسنل اسسٹنٹ کندن شندے اور دیشمکھ کے خاندان کے ذریعہ چلائے جانے والے ٹرسٹ سری سائیں شکشن سنستھان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔