حیدرآباد ۔5۔ مارچ (سیاست نیوز) صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی نے یوتھ کانگریس کے 5 قومی جنرل سکریٹریز ، 40 قومی سکریٹریز اور 5 جوائنٹ سکریٹریز کا تقرر کیا ہے۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے فہرست جاری کی جس کے مطابق 5 قومی جنرل سکریٹریز میں حیدرآباد سے انیل کمار یادو کو شامل کیا گیا جو تلنگانہ یوتھ کانگریس کے صدر ہیں۔ تلنگانہ یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری شراون راؤ کو قومی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ انیل کمار یادو کے قومی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے تقرر کا پارٹی حلقوں میں خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ انیل کمار یادو نے اس سلسلہ میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے اظہار تشکر کیا۔