حیدرآباد 2 اگسٹ (پریس نوٹ) بڑے گلوبل جیویلری ریٹیلر، مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار انیل کپور کو ان کا نیا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے اور اس سلسلہ میں ان کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ ہمہ گیر اور نیچرل اداکاری کے لئے معروف انیل کپور نے متعدد ہالی ووڈ، بالی ووڈ فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز میں اداکاری کی ہے۔ ایک اداکار کی حیثیت سے ان کا کیرئیر تقریباً 40 سال پر محیط ہے۔ اُنھوں نے اپنے کیرئیر میں کئی ایوارڈس حاصل کئے ہیں۔ انیل کپور مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے نئے ٹی وی کمرشیل سیریز میں دکھائی دیں گے جس کا نام ‘Malabar Promises’ ہے۔ جسے جلد ریلیز کیا جائے گا۔ کرینہ کپور خان، تمنا بھاٹیہ اور مس ورلڈ منوشی چھر (2017) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے پہلے ہی سے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔