کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کو کہا کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے ہیش ٹیگ ‘الیکشن 2022’ کے ساتھ ٹویٹ کیا، ‘نفرت کو شکست دینے کا صحیح وقت ہے’۔ بتا دیں، الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تحت 10 فروری سے 7 مارچ تک سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔