ان لاک کا مطلب مکمل آزادی نہیں ‘ آدتیہ ناتھ کا بیان

   

لکھنؤ6 جون (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ نے عوامی مقامات پر پانچ سے زیادہ لوگ جمع نہ ہونے کی ہدایت دی اور کہا کہ کورونا کی چین کو توڑنے پوری احتیاط برتی جائے ۔انہوں نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک انتظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ان لاک کا مطلب آزاد ی نہیں ہے ۔یہ یقینی بنایا جائے کہ عوامی مقامات پر پانچ سے زیادہ لوگ جمع نہ ہوں ۔پولیس پٹرولنگ کرتے ہوئے بھیڑ کو جمع ہونے سے روکا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹینمنٹ زون کے باہر مرحلے وار نرمی کا انتظام کیاگیا ہے ۔اس کے تحت 8 جون سے مختلف سرگرمیوں کے پروٹوکول کے سلسلے میں ہدایات جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیراعلی نے کہا کہ نگرانی کمیٹیوں کو مسلسل فعال رکھا جائے ۔یہ یقینی بنایا جائے کہ کورونا مشتبہ افراد کو قرنطینہ سینٹر میں رکھیں۔