ان مسلمان ملکوں کو آپ اسلامی ممالک مانتے ہیں تو مانیے،میں تو نہیں مانتا – سابق رکن راجیہ سبھا محمد ادیب

,

   

اسلامی ممالک کے اسلام مخالف رویہ اور انکی سوچ سے ہندوستان کے سابق رکن راجیہ سبھا محمد ادیب نے سربراہان مملکت اسلامیہ کو آڑے ہاتھ لیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کو اسلامی ممالک کہنا ہی غلط ہے، اسلئے کہ ان ممالک میں وہاں کے حکمرانوں کے زیر نگرانی ان سب چیزوں کے اڈے ہیں جو چیزیں اسلام میں حرام ہیں، جوے، شراب کے اڈے وہاں پر موجود ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے وزیراعظم کو ایوارڈ سے نوازا گیا مگر یہ کہنا غلط ہے کہ انہیں اسلامی ملکوں نے ایوارڈ دیا۔ اسلئے کہ وہ ممالک اب اسلامی نہیں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عربی جبا پہن کر بن گئے اسلام کے نام لیوہ،عالم اسلام میں جتنے بھی مسائل کھڑے ہوے اسکے ذمہ دار ایک سعود خاندان ہے اور دوسرا یہود خاندان ہے۔

دیکھیں پوری ویڈیو