ان کو ووٹ دینے کا مطلب ہے کانگریس کی حمایت کرنا…”، امت شاہ نے جے ڈی ایس کو نشانہ بنایا

   

بنگلورو:جیسے جیسے کرناٹک میں پولنگ کی تاریخ قریب آرہی ہے، پارٹیوں کے درمیان ایک دوسرے پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے بھی پیر کو ہاسن میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اگر کرناٹک کے لوگ جے ڈی ایس کو ووٹ دیتے ہیں تو اس کا مطلب ہوگا کہ وہ کانگریس کی حمایت کر رہے ہیں۔ ایسے میں میری آپ سے گزارش ہے کہ ایسی پارٹی کے بجائے بھارتیہ جنتا پارٹی کو ووٹ دیں۔ امیت شاہ نے ووٹروں سے کہا کہ وہ بی جے پی کے امیدواروں کو جتوائیں تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ مضبوط ہوں۔