ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 18 ہزار 599 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔جبکہ انفیکشن کی وجہ سے 97 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں 1 لاکھ 88 ہزار 747 فعال کیسز ہیں۔کورونا کیسوں میں اضافہ صرف کچھ ریاستوں میں دیکھا جارہا ہے۔ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ11 ہزار 141 ، کیرلا میں 2،100 ، پنجاب میں 1،043 ، کرناٹک میں 622 ، گجرات میں 575 اور تمل ناڈو میں 567 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔