حیدرآباد 9 اپریل (سیاست نیوز) گنبدان قطب شاہی کیلئے اوائل 2024 ء تک ایک نیا شاندار باب الداخلہ تیار ہوگا جو گنبدان قطب شاہی کامپلکس کے لئے نہایت موزوں ہوگا۔ یہ بات آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کی سی ای او رتیش نندا نے اس کامپلکس کے حمام سرائے کے قریب وی کے باوا میموریل لکچر دیتے ہوئے کہی۔ اس لکچر اور پیانل مباحثہ کا اہتمام آرکیٹکٹ سرینواس مورتی کے زیرقیادت آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا تھا۔