اوآئی سی کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ

,

   

سعودی عرب سمیت اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے رکن ممالک نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے غزہ اور غرب اردن میں صہیونی فوج کی جارحانہ کارروائیوں کو فوری طور پر رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔اوآئی سی کے وزرائے خارجہ نے اتوار کو اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک قرارداد کی منظوری دی ہے اوراس میں کہا ہے کہ ’’(مقبوضہ بیت) القدس اوراسلام کا قبلۂ اوّل اور مسلمانوں کا تیسرا متبرک مقام مسجداقصیٰ مسلم اْمہ کے لیے ایک سْرخ لکیر ہے۔اس کی قابض قوت سے مکمل آزادی تک خطے میں مکمل سلامتی اور استحکام ممکن نہیں ہے۔‘‘قرارداد میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کو خلاف جارحیت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔