اوباما ، میکرون ، میرکل و جانسن کی جوبائیڈن کو مبارکباد

   

واشنگٹن: سابق امریکی صدربراک اوباما نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے امیدوار جو بیڈن کو صدر کے عہدے کا انتخاب جیتنے کیلئے مبارکباد دی۔اوباما نے ٹوئٹ کیا ‘‘میں بیڈن اور ہیریس کو مبارکباد دیتے ہوئے فخر محسوس کررہاہوں‘‘۔ صدر فرانس ایمانیول میکرون نے جوبائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ‘‘امریکہ نے اپنا صدر منتخب کرلیا ہے جو بائیڈن اور کملا ہیریس مبارک ہو! اس وقت چیلجنوں کا سامنا کرنے کیلئے ہمیں کافی کچھ کرنا ہے ۔ چلئے ساتھ کام کرتے ہیں‘‘ ۔چانسلر جرمنی کی اینجیلا میرکل نے مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ‘‘امریکی شہریوں نے اپنے نمائندہ منتخب کرلیا ہے ۔ جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے ’’۔وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن نے امریکی صدر کے عہدے کا انتخاب جیتنے والے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بننے جارہیں کملا ہیریس کو ان کی جیت پر مبارکباد دی۔