نئی دہلی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے معروف ٹرانسپورٹ ادارہ اوبر نے اپنی سواریوں کو کاروں، آٹو رکشائوں اور موٹر سائیکلوں کے زمروں کے تحت سفر کے دوران کسی حادثے کی صورت میں مفت انشورنس پی پیشکش کی ہے۔ حادثاتی موت کی صورت میں 5 لاکھ روپئے اور معذوری کے بعد دواخانے میں علاج پر 2 لاکھ روپئے شامل ہیں۔ آئوٹ پیشنٹ زخمیوں کو 50 ہزار روپئے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ہندوستان کے 40 شہروں میں اوبر گاڑیاں چلائی جاتی ہیں۔