سان فرانسسکو ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ٹیکسی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہیکہ 2017ء اور 2018ء کے دوران کم و بیش 6000 جنسی ہراسانی کے معاملات سامنے آئے جن میں 450 معاملات عصمت ریزی کے تھے۔ یہ اوبر کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہیکہ اس نے اس نوعیت کی کوئی رپورٹ شائع کی ہے جبکہ مجموعی طور پر ان دو سالوں کے دوران ایسے 19 معاملات بھی سامنے آئے جن میں تمام 19 افراد ہلاک بھی ہوئے جن میں سواری کرنے والے، ڈرائیورس اور راہگیر بھی شامل ہیں۔