اوبر ڈرائیور نے احتجاجی پاسنجر کو پولیس کے حوالہ کیا

   

٭ ممبئی میں ایک اوبر ڈرائیور نے اپنے پاسنجر کو اس لئے پولیس کے حوالہ کردیا کیونکہ اس نے پاسنجر کو فون پر احتجاجوں کے تعلق سے کچھ بات کرتے ہوئے سنا ۔ 23 سالہ شاعر اور مخالف سی اے اے احتجاجی بپادتیا سرکار سفر کے دوران فون پر کچھ بات کررہا تھا۔ ڈرائیور نے اسے کمیونسٹ سمجھا اور شبہ کیا کہ وہ ملک کو آگ لگادینے کی بات کررہا ہے۔ پولیس نے اس کے فون کی جانچ کی اور اسے کہا کہ سرخ اسکارف نہ لگایا کرے۔