اوبر کے 400 مارکٹنگ اسٹاف میں کٹوتی

   

Ferty9 Clinic

سان فرانسسکو ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرایہ پر کار (کیاب) فراہم کرنے والی مشہور و معروف کمپنی اوبر نے آج ان رپورٹس کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی 1200 ورکرس پر مشتمل ٹیم میں سے 400 ورکرس کو کم کردے گی تاکہ کمپنی کو چلانے کیلئے اخراجات میں کمی اور اس کے معیار میں بہتری پیدا ہوسکے۔ اوبر چیف ایگزیکیٹیو دارا خسرو شاہی اور مارکٹنگ ٹیم کے باس جل نہرل بیکر نے اعلان کیاکہ کمپنی کو داخلی طور پر ایک بار پھر منظم کیا جائے گا تاکہ کمپنی کے برانڈ پیغام کو مزید وسعت دی جاسکے اور استحکام پیدا کیا جاسکے۔ اس خبر کو سب سے پہلے نیویارک ٹائمز نے شائع کیا تھا۔ جاریہ سال کے پہلے سہ ماہی تک اوبر سے ایک رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر 24,494 ورکرس وابستہ تھے جبکہ مارکٹنگ سے وابستہ ورکرس کی تعداد زائد از 1200 بتائی گئی۔ یاد رہیکہ اوبر نے الیکٹرک بائکس اور اسکوٹرس کی خدمات کے علاوہ مختلف کھانوں کے آرڈرس کی پارسل سرویس بھی شروع کی ہے۔