نیویارک 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ میں ایک اوبیر ڈرائیور کو جس کی عمر 43 سال ہے بالآخر کالج کی ڈگری حاصل ہوگئی ۔ اس کے ایک مسافر نے اس کا 700 ڈالرس کا کالج قرض ادا کردیا ۔ سفر کے دوران تین بچوں کی ماں نے انکشاف کیا کہ اسے حمل کے بعد ہائی اسکول سے نکل جانا پڑا تھا ۔ اس نے 2018 میں اپنی کلاسیس کا آغاز کیا تھا جب کالج نے اسے اقساط میں فیس ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی ۔