کلکتہ : ریاستی حکومت نے بنگال کے او بی سی طلباء کو 800 روپے کا الاؤنس یا اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیرا علیٰ نے اس پروجیکٹ کا نام میدھا شری رکھا ہے ۔ تمام او بی سی طلباء کو اس اسکیم کے تحت اسکالرشپ کی رقم دے گی۔ ممتا بنرجی نے علی پور دوار کے ہاسیمارا میں ایک انتظامی میٹنگ کے دوران اس کا اعلان کیا۔شمالی بنگال کے دورے پر، انہوں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت کے پسماندہ ذاتوں اور اقلیتی برادریوں کے طلباء کے لیے وظائف کو روکنے کے اقدام پر تنقید کرتے کہا کہ ان تمام طلباء کی مدد کے لیے حکومت کا یہ نیا اسکالرشپ شروع کیا ہے ۔ CoVID-19 کے بعد کی مالی مشکلات نے بہت سے ہونہار طلباء کو اپنی پڑھائی چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ یہ میدھا سری اسکیم ان تمام پسماندہ طبقے کے طلباء کی مدد کرے گی۔ انہیں 800 روپے کا سرکاری وظیفہ ملے گا۔موجودہ حکومت کے مختلف تعلیمی منصوبوں کو ملک اور بیرون ملک کافی سراہا جا رہا ہے ۔ اور پروجیکٹوں کی فہرست میں نیا اضافہ ‘میدھا شری’ اسکالرشپ ہے ۔ اس معاملے کو آج ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔