بی جے پی کارکن کو نوٹس‘پولیس کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت
ممبئی: ممبئی پولیس کی سائبر شاخ نے آج یہاں مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے کے تعلق سے قابل اعتراض ٹوئٹس پوسٹ کرنے کے معاملے میں بی جے پی مہاراشٹرا کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار جیتن گجاریا کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آج پولیس کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ذرائع کے مطابق گجاریا نے وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کی ایک تصویر ٹوئٹ کی ہے اور تصویر کے نیچے قابل اعتراض تحریر میں رشمی ٹھاکرے کو مراٹھی رابڑی دیوی کا خطاب دیا گیا ہے۔ اسی درمیان سائبر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نفرت انگیز پیغامات، جعلی پوسٹس اور ایسی خبریں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں جو معاشرے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بن سکتی ہیں۔حالیہ عرصہ میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز اور دوسرے قابل اعتراض پیامات شیئرکرنے سے سماج میں مختلف فرقوں کے درمیان مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
