اودے پور فائلز کی ریلیز پر دہلی ہائی کورٹ کی پابندی

   

نئی دہلی۔ 10 ۔ جولائی (ایجنسیز) دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو مسلمانوں کی دل ازاری کرنے والی متنازعہ فلم اودے پور فائلز کی ریلیز پر عبوری پابندی عائد کر دی۔ یہ فلم راجستھان کے مشہور کنہیا لال قتل کیس پر مبنی ہے جو جمعہ 11 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار تھی تاہم عدالت نے یہ فیصلہ جمعیۃ علماء ہند کی درخواست پر سنایا جس کی قیادت تنظیم کے صدر مولانا ارشد مدنی کر رہے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ فلم سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے اور اس فلم کو ریلیز ہونے سے روکنا ضروری ہے۔