اودے پور کے متوطن شخص پر کار کے پیچھے باندھ کر کتا گھسیٹنے پر مقدمہ

   

٭ اودے پور: ایک شخص پر مقدمہ درج کیا گیا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر ایک کتے کو اپنی کار کے پیچھے باندھ کر اسے کئی میٹر تک گھسیٹنے کی کوشش کی تھی ۔ یہ واقعہ راجستھان کے ضلع اودے پور میں پیش آیا۔ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ایک ویڈیو دیکھ کر ہوئی جو آن لائین شائع کیا گیا تھا ۔ دریں اثناء ملزم نے کہا کہ اسے کتے کی یہ نعش کچرے میں پڑی ملی تھی اور وہ اس کو جنگل میں پھینکنے لے جارہا تھا ۔