اورنگ آبادسانحہ کیلئے ’حکومت ‘ذمہ دار: شیوسینا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے ترجمان مراٹھی روزنامہ ’سامنا‘ میں ہفتہ کو اپنے اداریہ میں لکھا کہ مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں ایک مال گاڑی کے نیچے کچلے جانے کے سبب 16 مائیگرنٹ لیبرس کی اموات کے لئے ’حکومت‘ ذمہ دار ہے، تاہم اس اخبار نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ بی جے پی کے زیرقیادت مرکز یا پھر خود سینا کے زیرقیادت حکومت مہاراشٹرا کو اس سانحہ کیلئے ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔ حکومت نے ان مزدوروں کو اپنے متعلقہ مقامات پر جانے کیلئے نہ کبھی سوچا تھا اور نہ ہی ان کی غذا کیلئے انتظامات کئے تھے۔ کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے قبل حکام کو چاہئے تھا کہ وہ غریبوں کے مسائل کو بھی مد ذہن رکھتے۔ مدھیہ پردیش کو پیادہ پاؤں جانے کے دوران تھکی ماندی حالت میں ریل کی پٹریوں کے درمیان سوجانے کے سبب ٹرین کے پہیوں تلے کچلے گئے مرد ، خواتین اور بچوں کے اطراف بکھری پڑی روٹیاں انتہائی دلخراش منظر اور ایک تلخ حقیقت کی عکاسی کررہی تھیں۔