اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل !

   

ممبئی : مرکزی حکومت نے مہاراشٹرا کے اورنگ آباد اور عثمان آباد شہروں کے نام تبدیل کرنے سبز جھنڈی دکھادی ہے ۔ اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی شمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھارا شیوارکھ دیا گیا ، اس سلسلے میں مہاراشٹرا حکومت کے پہلے سے لئے گئے فیصلے پر مرکزی حکومت کی منظوری کی مہر لگ گئی ۔ مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے ٹوئٹر پر اس کا انکشاف کیا ۔ انہوں نے اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کے جاری کردہ خطوط کو پوسٹ کیا ۔ مرکز نے کہا کہ انہیں شہروں کے ناموں کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ فڈنویس نے اس فیصلے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے کی قیادت والی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے ۔ ہندو برادری ہمیشہ سے ان دونوں شہروں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے ۔