اورنگ آباد۔ 5 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ذہنی بیمار شخص اورنگ آباد کے زو میں شیر کے انکلوژر میں کود پڑا تھا تاہم وہاں موجود گارڈم نے اسے بروقت بچالیا ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ 30 سالہ شخص سدھارتھ زو کے عقبی حصہ کی کمپاونڈ وال سے انکلوژر میں کود پڑا تھا ۔ ج صبح اسے سرویس ایریا میں دیکھا گیا اور زو کے گارڈز نے اسے بروقت بچالیا اور پولیس کے حوالاے کردیا گیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ دیوار پھلانگتے وقت اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا اور آج دن میں دیکھا گیا ۔