اورنگ آباد میں احتجاج ،پاکستان کا پرچم نذر آتش

   

اورنگ آباد 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) اورنگ آباد کے بیگم پورہ علاقہ میں عوام نے پلوامہ حملے کے خلاف احتجاج کیا اور یہاں پاکستان کا پرچم نذر آتش کیا گیا ۔ عوام نے پاکستان مخالف نعرے لگائے اور پڑوسی ملک سے کہا کہ وہ دہشت گردوں کی مدد اور ان کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ۔