اورنگ آباد میں ووٹنگ کی تیاریاں آخری مراحل میں

   

Ferty9 Clinic

اورنگ آباد : بہار میں 28 اکتوبر کو پہلے مرحلہ میں اورنگ آباد ضلع کے چھ اسمبلی حلقوں میں کرائے جانے والی ووٹنگ سے متعلق تمام انتظامی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ضلع مجسٹریٹ سوربھ جوروال نے اتوار کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) کی سیلنگ سے متعلق متعلقہ افسران ، ای وی ایم ماہرین اور اساتذہ کو ای وی ایم کو سیل کرنے کے بارے میں باخبر کرایا اور کہاکہ سیلنگ کے قبل سبھی ای وی ایم مشینوں کو پوری طرح درست کرلینا ضروری ہے تاکہ ووٹنگ کے دوران کسی قسم کی تکنیکی خرابی نہ ہو۔