اورنگ آباد، 6مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں بدھ کو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے 28نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 349پر پہنچ گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ضلع میں 28نئے معاملات میں سے 27اورنگ آباد شہر سے اور ایک دیہی علاقہ سے ہے ۔ضلع میں اب تک کورونا سے متاثرہ11مریضوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 26مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
کورونا واریرکی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے آئرویدک کٹ ہدیہ
جیسلمیر ۔6 ۔مئی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں لاک ڈاؤن کے سبب کورونا انفیکشن کوروکنے میں لگے نگر پریشد جیسلمیر کے صفائی کورونا واریر س کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے شری نارائن آیوریدک جیسلمیر طرف سے خاص آیورویدک کٹ چیئرمین ہری ولبھ کلا کمشنر برجیش رائے کو پیش کئے ۔
