اورنگ آباد 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 91 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3207 ہوگئی ہے ۔ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق نئے متاثرین میں 56 مرد اور 35 خواتین شامل ہیں۔ نئے معاملے شہر کے مختلف حصوں اور دیہی علاقوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اورنگ آباد میں ابھی تک 1753 متاثرین صحت مند ہوئے ہیں اور 170 کی موت ہوچکی ہے ۔