اورنگ آباد میں 24 اپریل کوبی آر ایس کا بڑا جلسہ

   

حیدرآباد 16 اپریل ( سیاست نیوز ) مہاراشٹرا میں اپنے پہلے دو جلسوں کی کامیابی سے سرشار بھارت راشٹرا سمیتی اب تیسرے جلسہ عام کی تیاری کر رہی ہی ۔ یہ جلسہ 24 اپریل کو اورنگ آباد کے عام خاص گراونڈ پر منعقد ہوگا ۔ پہلا جلسہ 5 فبروری کو بھوکر ناندیڑ میں منعقد ہوا تھا جبکہ دوسرا جلسہ بھی قندھار ۔ لوہا میں منعقد کیا گیا تھا ۔ پارٹی کا ماننا ہے کہ دونوں ہی جلسے بہت کامیاب رہے ہیں۔ اب تیسرا جلسہ اورنگ آباد میں بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ بی آر ایس کو امید ہے کہ اس بار بھی اسے عوام اور خاص طور پر زرعی برادری سے بہتر رد عمل حاصل ہوگا ۔ آرمور کے رکن اسمبلی جیون ریڈی مہاراشٹرا کے دورہ پر ہیں اور وہ جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔