چھترپتی سنبھاجی نگر: مہاراشٹرا اینٹی نام چینج ایکشن کمیٹی کے مشتاق احمد نے جمعرات کو کہا کہ ریاست کے اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سنبھاجی نگر کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر عرضی پر جمعہ کو سماعت ہونے کا امکان ہے ۔عرضی گزار احمد نے کہا کہ اورنگ آباد نام کی تبدیلی کے معاملے میں عرضی کو مسترد کیے جانے کی افواہیں پھیلانے والی خبروں کی اشاعت سے الجھن کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت سے وشال گڑھ تشدد کی ایک ریٹائرڈ جج کی صدارت میں غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔