اورنگ آباد کا ٹرین سانحہ لواحقین کیلئے ایکس گریشیا منظور

   

نئی دہلی ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے 16 مائیگرنٹ مزدوروں کے لواحقین کیلئے فی کس دو لاکھ روپئے کا ایکس گریشیا آج منظور کیا ۔ مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں 8 مئی کو یہ مزدور مال گاڑی سے کچلے گئے تھے ۔ زخمیوں کو فی کس 50,000 روپئے ملیں گے ۔