چھتراپتی ؍ سمبھاجی نگر: مہاراشٹرا میں اورنگ آباد کا نام بدل کرچھتراپتی سمبھاجی نگر کرنے کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایم پی امتیاز جلیل کی غیر معینہ بھوک ہڑتال کا اتوار کو دوسرا دن ہے ۔غورطلب ہے کہ ریاست اور مرکزی حکومت نے اورنگ آباد ضلع کا نام تبدیل کرکے چھترپتی سمبھاجی نگر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے کے خلاف جلیل نے ہفتہ سے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔ دریں اثنا سینئر شیو سینا لیڈر چندرکانت کھیرے نے امتیاز جلیل سے تاریخ کا مطالعہ کرنے کو کہا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ (جلیل) شہر کا نام تبدیل کرنے کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔