اورنگ آباد اورعثمان آباد کے نئے ناموں کا اعلان

   

ممبئی: مہاراشٹر کے چیف منسٹرایم ایکناتھ شنڈے نے اورنگ آباد اورعثمان آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس نے کہا کہ مہاراشٹر کی کابینہ نے اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر اور عثمان آباد کا نام دھاراشیو رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شنڈے نے کہا کہ نوی ممبئی ایرپورٹ کا نام بھی بدل کر ڈی بی پاٹل ہوائی اڈہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے حکومت نے یہ فیصلہ پہلے لیا تھا۔