اورنگ آباد : 20 مئی ( سیاست ڈاٹ کام) اورنگ آباد میں پھنسے ہوئے ہزاروں تارکین وطن مزدورں کو انکے گاوں کو پہنچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 32000 اجازت نامے جاری کئے ہیں اور ابتک ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے ہزاروں مزدورں کو انکے آبائی مقام تک پہنچا دیا گیاہے ۔ حکومت کی جانب سے کچھ شرائط کے ساتھ ان مزدورں کو واپس روانہ کرنے کی ہدایات کے پیش نظرضلعی انتظامیہ ان کے گاؤں جانے کے لئے نقل و حمل کا انتظام کیا۔ اس ضمن میں ضلع کلکٹر اوئے چودھری کی رہنمائی میں مدھیہ پردیش ، اترپردیش ، جھارکھنڈ اور بہار اور دہگر رہاستوں کی ضلعی انتظامیہ سے ربط قائم کر کے انھیں ریلوے کی سہولیات مہیا کی گئی۔اس سلسلے آغاز 7 مئی سے ہوا جب بھوپال کے لئے پہلی ٹرین سے ان مزدورں کو لیجایا گیا۔ اس کے بعد 8 مئی کو جبل پور اور 9 مئی کو مدھیہ پردیش کے کھنڈوا کے لیے ٹرینیں روانہ کی گئی۔ مدھیہ پردیش حکومت نے مدھیہ پردیش کے کارکنوں کے سفری اخراجات کو برداشت کیا ہے ۔ مدھیہ پردیش میں ساڑھے تین ہزار مزدوروں کو ریل کے ذریعے انکے مقامات تک پہنچایا گیا۔ اسی طرح اورنگ آباد پھنسے ہوئے اترپردیش کے 8000 مزدوروں کو میں گھروں تک پہنچنے میں مدد کے لئے ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی کے معاونت فنڈ سے 5 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔اور اس کے لیے اورنگ آباد سے بلیا اور گورکھپور جانے والی دو ٹرینیں 13 مئی کو اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن سے روانہ کی گئیں۔ اورنگ آباد سے انناؤ اور اورنگ آباد آگرہ جانے والی ٹرینیں 14 مئی اور اورنگ آباد سے لکھنؤ تک 16 مئی کو ، نہز اورنگ آباد سے ڈالٹن گنج جانے والی ٹرین 19 مئی کو جھارکھنڈ کے لئے روانہ ہوئی۔واضح رہے کہ اورنگ آباد سے جانے والے تمام مزدوروں کا طبی معائنہ کیا گیا ہے ۔ اور ریلوے اسٹیشن پر تمام کارکنوں کو ماسک ، کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں مہیا کی گئیں ہیں۔ ڈپٹی کلکٹر اور نوڈل آفیسر شندے نے بتایا کہ لگ بھگ ساڑھے تین ہزار مزدور کے لیے 22 مئی کو اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن سے بہار اور 23 مئی کو مظفر پور کے ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔