اورنگ آباد۔مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کورونا متاثرین کے 159 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 8108 پر پہنچ گئی۔ضلع انتظامیہ کے مطابق کورونا کے نئے معاملوں میں 79 مرد اور 80 خواتین شامل ہیں۔اورنگ آباد میونسیپل کارپوریشن سے 112 جبکہ ضلع کے دیگر دیہی حصوں سے 47 نئے معاملے سامنے آئے ۔انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ کیلئے 1361سواب کے نمونے بھیجے گئے اور جن میں سے 159 لوگوں کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جب سے کورونا کا انفیکشن پھیلا تب سے لے کر اب تک 4463 لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں اور 342 مریضوں کی موت ہوگئی ہے ۔