اورنگ آباد میں کورونا کے 168 نئے معاملے

   

اورنگ آباد،: مہاراشٹر کے ارونگ آباد ضلع میں اتوار کی صبح تک کورونا وائرس انفیکشن کے 168 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 6,681 پرپہنچ گئی ہے ۔ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق نئے معاملوں میں 90 مرد اور 78 خواتین شامل ہیں۔ضلع میں جب سے کورونا وائرس پھیلا ہے تب سے لے کر اب تک 3241 مریض کورونا کے انفیکشن سے ٹھیک ہوگئے ہیں ۔