سرینگر ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تین سپاہیوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کیونکہ وہ ممکنہ طور پر اپنے ساتھی اورنگ زیب کی نقل و حرکت کے تعلق سے معلومات کے افشاء میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ اورنگ زیب کو گذشتہ سال جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوںنے اغواء کرکے ہلاک کردیا تھا۔ آرمی کے ذرائع نے آج کہا کہ تین سپاہیوں سے شبہ کی بنیاد پر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کیونکہ وہ دانستہ یا نادانستگی میں اورنگ زیب کی نقل و حرکت کے تعلق سے معلومات کا افشاء کئے ہیں۔ تاہم ذرائع نے واضح کیا کہ مذکورہ تینوں سپاہیوں کو نہ محروس کیا گیا اور نہ ابھی تک گرفتار کیا گیا۔