اوریا، 3مئی (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں اوریا کے اجیت مل علاقہ میں ہوم کورینٹائن کئے گئے ایک شخص نے خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح اجیت مل علاقہ کے ہاٹ اسپاٹ اعلان شدہ ہالیپور کے باشندہ لجا رام(55) نے گھر سے نکل کر گاوں کے ہی نزدیک ایک درخت سے پھانسی کا پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع مرنے والے کے بیٹے دھرو سنگھ نے تھانہ کو دی۔اہل خانہ نے بتایا کہ کورونا متاثرہ مریضوں کے ملنے کے بعد ہالے پور کو ہاٹ اسپاٹ اعلان کئے جانے کے بعد پورے گاوں کے لوگوں کو ہوم کورینٹائن کیا گیا تھا۔ مرنے والے کورینٹائن سے بہت پریشان رہتے تھے ۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے ۔