حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اورینٹ الیکٹرک لمٹیڈ جو کہ سی کے برلا گروپ کا حصہ ہے ۔ جنوبی ہند میں برقی بچانے والے انورٹر ایر کولرس کو متعارف کیا ہے ۔ چنانچہ ان کولرس سے برقی کی لاگت میں 50 فیصد تک بچت ہوسکتی ہے ۔ کمپنی کے ایرکولر کے رینج بشمول ’ اسمارٹ ‘ اپلائنسیس جو کہ
IOT
سے لیس ہیں وائی فائی پر کام کرتے ہیں اور الیگزا اور گوگل اسسٹنٹ کے ذریعہ وائس کمانڈس سے کنٹرول کیے جاسکتے ہیں ۔ دو برسوں سے ایر کولرس کے شعبہ میں اورینٹ مارکٹ کا 25 فیصد حصہ رکھتا ہے ۔ راکیش کھنا ، ایم ڈی و سی ای او ، اورینٹ الیکٹرک نے کہا کہ ہمارا برقی بچانے والا انورٹر ایرکولرس کا نیا رینج صارفین کی برقی بچانے کی پر زور ضرورت کی بنیاد پر ڈیولپ کیا گیا ہے ۔ اس طرح سے 50 فیصد تک برقی بچانے میں یہ کار آمد ہیں ۔ ایم ایس دھونی اور ان کا برانڈ ایمبسیڈر بنایا گیا ہے ۔۔