… اور اب عمران خان کے خلاف قتل کا مقدمہ

   

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت 94 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سری نگر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کی ہلاکت کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے اس احتجاج کو “حتمی کال” کا نام دیا تھا، جو 26 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر ہوا۔