اور اب غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے قطر کی مساعی

   

دوحہ : قطر میں اسرائیلی فوجیوں سمیت غزہ کے تمام قیدیوںکی رہائی اور طویل المدت بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے قطر نے رابطے کیے ہیں۔ اسرائیل کے سرکاری نیوز چینل کان کے مطابق، قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی ، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنی،امریکی سی آئی اے کے ڈایریکٹر ولیئم جے برنس اور مصری خفیہ ایجنسی کے صدر عباس کامل نے دوحہ میں جنگ بندی اور قیدیوںکے تبادلے سے متعلق بات چیت کی ہے۔بات چیت میں طویل المیعاد جنگ بند ی کیلئے نئے معاہدوں ،غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلیوں کے قتل میں ملوث تمام فلسطینیوں کی رہائی جیسے معاملات کے تمام پہلووں پر غور کیا گیا۔