حیدرآباد 9 جولائی (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے معین آباد علاقہ میں دھاوا کرکے پولیس نے ایک مجرا پارٹی کو بے نقاب کردیا اور 10 افراد بشمول 4 لڑکیوں کو آزاد کروالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات دیر گئے معین آباد سورنگل میں ایک فارم ہاؤز پر پولیس نے دھاوا کیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اور مجرا پارٹی کو بے نقاب کردیا۔ معین آباد پولیس نے 4 لڑکیوں کو آزاد کرویا اور 6 افراد بشمول اصل سرغنہ ریحان سدا چوہان اور ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ریحان سدا چوہان نے پارٹی آرگنائز کی تھی اور پارٹی میں نیم عریاں رقص اور مجرا کرنے دہلی سے لڑکیوں کو طلب کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کارروائی میں صرف شراب کا استعمال کیا گیا تھا۔ پولیس معین آباد نے منشیات کے استعمال کی تردید کی اور بتایا کہ نشیلی ادویات کا استعمال نہیں کیا گیا۔ لڑکیوں کا تعلق دہلی سے ہے جنھیں ریسکیو ہوم منتقل کردیا گیا ۔ پارٹی میں شریک افراد کا تعلق ٹولی چوکی سے بتایا گیا جو سدا چوہان کی پارٹی میں شرکت کیلئے پہونچے تھے۔ لڑکیاں گزشتہ چھ ماہ سے حیدرآباد میں تھیں جنھیں ریسکیو ہوم منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے فارم ہاؤز مالک کو بھی تحقیقات کے دائرے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے فارم ہاؤز مالکین کو پابند کیا کہ وہ پارٹی و پروگرامس کی پولیس سے اجازت لیں اور اطلاعات فراہم کریں۔ ع