… اور اب نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج

   

آکلینڈ۔ کینیڈا اور فرانس میں کورونا ویکسین کے خلاف شروع ہونے والا ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج نیوزی لینڈ تک جاپہنچا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں زرد جیکٹ پہنے مظاہرین نے ٹرک ڈرائیوروں کا بھرپور استقبال کیا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کی پولیس نے دارالحکومت کی ناکا بندی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں کو شہر میں داخلے سے روکنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔