واشنگٹن : مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جیک ڈورسی کے اپنے عہدے سے استعفے کے بعد ٹوئٹر کے چیف ٹیکنیکل آفیسر ‘پراگ اگروال ‘کو کمپنی کے سی ای او کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پراگ اگروال ایک ہندوستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجی ایگزیکٹو اور ٹوئٹر کے موجودہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر ہیں۔اس کے علاوہ پراگ اگروال نے انڈین انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) ممبئی سے بی ٹیک کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔واضح رہے کہ پراگ سے قبل بھی کئی ہندوستانی شخصیتیں دنیا کی معروف کمپنیوں کے سی ای او کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔