اوزیر اعظم نریندر مودی کے چہرے پر خوف طاری:وزیرٹرانسپورٹ

   

حیدرآباد 11 مئی (یواین آئی) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم میں وزیر اعظم نریندر مودی کے چہرے پر خوف طاری ہے ۔ انہوں نے کریم نگر میں میڈیا کانفرنس سے خطاب میں الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر اُس وقت کی یوپی اے حکومت کی جانب سے نافذ آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ کے وعدوں کوپورا نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کی امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں۔ وزیراعظم پر نفرت بھڑکانے کا الزام لگایا گیا۔ انہوں نے شکایت کی کہ مرکز نے کریم نگر کو 10 سال میں کچھ بھی نہیں دیا۔