اوساکااور سرینا میں کوارٹرفائنل مقابلہ

   

ٹورنٹو۔9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمس اور ان کی کٹر حریف جاپان کی نومی اوساکا پھر ایک مرتبہ آمنے سامنے ہو ںگے جوکہ گذشتہ برس ہوئے یو ایس اوپن کی ایک فائنل کا اعادہ ہوسکتا ہے ۔ ٹورنٹو میں رواں راجر کپ کے کوارٹر فائنل میں اوساکا کا مقابلہ سرینا ولیمس سے ہوگا جیسا کہ یو ایس اوپن چمپئن اوساکا نے پولینڈ کی نوجوان کھلاڑی ایگا سویٹک کو راست سیٹوں میں 7-6(7-4),6-4 سے شکست دی جبکہ سرینا نے روسی کھلاڑی ایکترینا کو 7-5,6-4 سے شکست دی۔ کینیڈا میں رواں تاریخ کے تیسرے قدیم ایونٹ راجرز کپ میں نمبر دو آسٹریا کے ڈومینک تھیئم نے نمبر چودہ سیڈکروشیا کے مرین سلچ کو 7-6 اور 6-4 جبکہ نمبرآٹھ سیڈ روسی پلیئر ڈینیئل میڈیڈیو نے چلی کے کرسچین گارین کو 6-3,6-3 سے شکست دے کر لاسٹ ایٹ راؤنڈ میں قدم رکھ دیا۔اس سے قبل ٹاپ سیڈ اسپینش پلیئر رافیل نڈال،فرانس کے رچرڈ گیسکے ، نمبر سات سیڈ اٹلی کے فیبیو فوگنینی،فرانس کے ایڈریان منارینو، کینیڈا کے فیلکس آگر الیاسیمے ،نمبر چھ سیڈ روس کے کیرن خاشانوف، نمبر سولہ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس، پولینڈ کے ہیوبرٹ ہرکاکز اور نمبر دس سیڈ اسپین کے رابرٹو بوٹسٹا اگٹ نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا لیکن نمبر پانچ سیڈ جاپان کے کائی نشیکوری،نمبر چار سیڈ یونان کے اسٹیفانوس اسٹسیپاس،نمبر سترہ سیڈ کینیڈا کے مائیلوس رونیک،نمبر بارہ سیڈ امریکہ کے جان آئزنر،نمبر گیارہ سیڈ کروشیا کے بورنا کورچ اور سوئس پلیئر اسٹینسلاس واورینکا کو شکست دی۔ اسی ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں نمبر تین سیڈ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا،امریکہ کی صوفیہ کینن، نمبرآٹھ سیڈ امریکہ کی سرینا ولیمز،نمبر دوسیڈ جاپان کی ناؤمی اوساکا،پولینڈ کی ایگا سوائیٹک،روس کی سویتلانا کزنیٹسووا،لیٹویا کی یلینا اوسٹاپینکو،روس کی ایکاٹرینا الیگزینڈرووا اور کینیڈا کی بیانکا آندریسکو نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم نمبر پندرہ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی،نمبر سولہ سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ اور بلجیم کی ایلیس میرٹینز کی چھٹی ہو گئی۔