برسبین ۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کی عالمی نمبر تین ناومی اوساکا، چیک جمہوریہ کی پیٹراکویٹووا اور ہالینڈ کی کیکی برٹنز ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ اوساکا نے یونان کی ماریا سکاری ،کویٹووا نے روس کی اناستاسیا پائولیچنکووا اور کیکی برٹنز نے یوکرین کی دیانا یاستریمسکا کوشکست دی۔
