اوساکا نے اوسٹاپینکو کو شکست دی

   

نیویارک۔ ایک سال کے وقفہ کے بعد نومی اوساکا یہاں یو ایس اوپن میں واپسی کی ہے اور ایک سال بعد اوساکا نے لیوس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں 10ویں رینک کی یلینا اوسٹاپینکوکو راست سٹوں میں 6-3 6-2 سے شکست دی۔ چار سالوں میں پہلی بار انہوں نے ٹاپ ٹین میں شامل کسی کھلاڑی کو شکست دی ہے۔ اب ان کا مقابلہ 2023 کی فرنچ اوپن کی رنر اپ کیرولینا موچووا سے ہوگا جنہوں نے یو ایس کی کیٹی وولینیٹس کو شکست دی۔ 6-3,7-5 سے شکست۔ مردوں کے زمرے میں چار بارگرانڈ سلام جیتنے والے اسپین کے کارلوس الکاراز نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کوالیفائر لی ٹوکو شکست دی۔
ٹسٹ کو ترجیح دی جائے گی :شاہ
نئی دہلی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نو منتخب چیئرمین جے شاہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے دور میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ٹسٹ کرکٹ کھیل کا اول بن جائے اور اس دوران وہ کرکٹ کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے مسائل کو دور کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔ شاہ جو 2019 سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری کا کردار ادا کر رہے ہیں، یکم دسمبرکو 62 سالہ گریگ بارکلے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔ وہ آئی سی سی کے سب سے کم عمر چیئرمین ہوں گے۔